Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، آرمی چیف

غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا اس موقع پر آرمی چیف کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعئبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی،اس کے علاوہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی انہیں آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی، آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کی بے مثال کارکردگی کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو سکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے دوران بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی بے مثال کارکردگی کوسراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، کامیابی پاکستان کا مقدر ہے اور پاک فوج مادر وطن کے ایک ایک انچ کی حفاظت کا بے لوث اور مقدس فرض خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کی حفاظت کا مقدس فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی، خیبر پختونخوا کے عوام کی حمایت سے استحکام، سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے،امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں،اس موقع پر آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں، حکومت نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا فیصلہ پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو طے شدہ اصولوں کے مطابق واپس بھیجنے کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور مے ان کا استقبال کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More