Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عامر خان کی بیٹی ایرا خان پچھلے چار سے ڈپریشن کا شکار

ذہنی تناوٗسے نجات حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہے

ممبئی (نیوز پلس) بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کا شکار ہیں۔
ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر بالی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک خصوصی ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے کُھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں گزشتہ 4 سال سے ڈپریشن کی شکار ہوں لیکن اب کافی بہتر محسوس کر رہی ہوں کیونکہ میرا علاج جاری ہے۔‘عامر خان کی بیٹی نے کہا کہ ’میں پچھلے کچھ عرصے سے سوچ رہی تھی کہ ذہنی صحت کی آگاہی سے متعلق کچھ کروں لیکن مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا۔‘ایرا خان نے اپنی جدوجہد کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں آپ سب کو وہ سب بتاوٗجو میں نے گزشتہ 4 سالوں میں ذہنی تناوٗکے دوران محسوس کیا تاکہ آپ بھی ذہنی صحت کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اور اسے سنجیدہ لیں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے بہت سی باتوں کے بارے میں سوچا تھا کہ میں کیا کہوں گی اور کس بارے میں کس طرح بتاوٗں گی۔‘ایرا خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہر ایک کی زندگی میں بہت کچھ ہورہا ہے، سب کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے اور بہت سی چیزیں ایسی بھی ہیں جو ہماری ذہنی صحت پر دباوٗڈالتی ہیں جس سے ہم اُلجھن کا شکار ہوجاتے ہیں۔‘ایرا خان نے لکھا کہ ’ذہنی تناوٗسے نجات حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہے لیکن کچھ طریقے ایسے ہیں جن کی مدد سے ہم آہستہ آہستہ ذہنی صحت کے مسائل سے خود کو نکال سکتے ہیں۔‘اُنہوں نے صارفین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’آئیے اس سفر میں میرے ساتھ چلیں تاکہ ہم مل کر راستہ نکال سکیں۔‘ایرا خان نے صارفین کو کمنٹ سیکشن میں گفتگو کرنے کے لیے مدعو کیا جہاں اُنہوں نے صارفین کے مسائل کے حساب سے اُنہیں مشورے دیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More