عائشہ عمر کا شوبز انڈسٹری سے کچھ عرصہ بریک لینے کا اعلان
پاکسان شوبز انڈسٹری کی وراسٹائل اداکارہ عائشہ عمر نے میڈیکل سرجری کے بعد شوبز انڈسٹری سے 4 ماہ کا بریک لینے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حیدرآباد ہائے وے پر ایک کار حادثے میں 8 سال پہلے میری کالر بون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں تھیں اور میں پچھلے کافی عرصے سے اسی تکلیف کے ساتھ کام کر رہی تھی،
اداکارہ نے بتایا کہ اب یہ تکلیف میری برداشت سے باہر ہو گئی تھی اس لئے میں نے ہمت کر کے 12 مارچ کو ایک میڈیکل سرجری کراوئی ہے،
عائشہ عمر نے مزید بتایا کہ مجھے پوری طرح صحتیاب ہونے میں ابھی 4 ماہ لگیں گے اور اس دوران میں سفر نہیں کر سکتی اور نہ ہی کیمرے کے سامنے کام کروں گی صر میوزک آئیڈیاز، اسکرپٹس اور اپنے برانڈز کے لئے کام کروں گی۔