Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے، بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی کی حکومت کا مطلب ملک میں عام آدمی کی حکومت ہے،ایک جماعت جیل سے بچنے کیلئے اور ایک اپنے لیڈر کو جیل سے نکالنے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے، جلسے سے خطاب

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ شکار کا موسم ہے اور ہم نے شیر کا شکار کرنا ہے تاہم شیر کا شکار بلے سے نہیں تیر سے ہوتا ہے،پیپلز پارٹی کی حکومت کا مطلب ملک میں عام آدمی کی حکومت ہے،ایک جماعت جیل سے بچنے کیلئے اور ایک اپنے لیڈر کو جیل سے نکالنے کے لیے الیکشن لڑ رہی ہے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر انقلابی منشور کی ضرورت ہے، باقی سیاسی جماعتیں اشرافیہ کی نمائندگی کرتی ہیں، پیپلزپارٹی آپ کی نمائندگی کرتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنی تو 10 نکاتی ایجنڈے پر خود عمل کروں گا، میں آپ کی تنخواہ میں اضافہ کروں گا، بلکہ ڈبل کرکے دکھاں گا، میں پاکستان کے غریب عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی دوں گا، ملک بھر میں مفت تعلیمی ادارے کھڑے کریں گے، میں نے سکھر میں این آئی سی وی ڈی مفت دل کے علاج کا ہسپتال بنایا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ بہاولپور میں بھی این آئی سی وی ڈی مفت دل کے علاج کا ہسپتال کھڑا کروں گا، میں صحت کی سہولیات جنوبی پنجاب سے شروع کروں گا، میں جنوبی پنجاب کے ہر اضلاع کو مفت ہسپتال بنا کر دوں گا، بانی پی ٹی آئی کی طرح جھوٹے وعدے نہیں کرتا، میں سندھ میں 20 لاکھ گھر بنا کر مالکانہ حقوق خواتین کو دے رہا ہوں

8 فروری کو پیپلزپارٹی کو جتوائیں، وعدہ ہے ہم تمام کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے، مالکانہ حقوق دلوائیں گے، ہم غربت اور بیروزگاری کا مقابلہ کریں گے، ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، ہم غریب ترین خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے، پچھلی بار حکومت میں آئے تو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام لیکر آئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس بار مرد حضرات کیلئے بھی کچھ لیکر آرہا ہوں، حکومت بننے کے بعد بینظیر مزدور کارڈ بھی لیکر آئیں گے، بینظیر کسان کارڈ کے نام پر کسانوں کی جیب تک مالی مدد پہنچاں گا، کسان کو بینظیر کسان کارڈ کے ذریعے فرٹیلائزر سبسڈی دلوائیں گے، بینظیر کسان کارڈ کے ذریعے انشورنس دلوائیں گے، نوجوانوں کو سمجھائیں اپنا ووٹ ضائع نہ کریں، تیر پر ٹھپہ لگائیں۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بنی سب سے زیادہ روزگار نوجوانوں کو ملا، نوجوانوں کو مالی مدد کے ساتھ ساتھ روزگار بھی دلوائیں گے، میرا آخری وعدہ بھوک مٹا پروگرام ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں کوئی بھوکا نہ سوئے، پاکستان کی ہر یونین کونسل میں بھوک مٹا پروگرام شروع کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نئے پیدا ہونے والے بچوں کی والدہ کو مدد فراہم کریں گے، میں اور آپ ملکر عوامی حکومت قائم کریں گے، پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے بھی نہیں، ہمارا مقابلہ غربت، مہنگائی اور بیروزگاری سے ہے، ہمیں موقع دیں ہم دکھائیں گے کیسے عوامی حکومت بنائی جاتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کل الیکشن کا سیزن ہے، پنجاب میں خاص طور پر پیپلزپارٹی کا فوکس ہے، میں خود لاہور سے الیکشن لڑرہا ہوں، انشا اللہ پیپلز پارٹی ہی تمام صوبوں سے جیتے گی، پیپلزپارٹی نہ صرف وفاقی حکومت بنائے گی بلکہ صوبائی حکومت بھی بنائے گی، پیپلز پارٹی ایک جیالا وزیراعلی پنجاب بنائے گی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ انہوں نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا ہے، ذاتی دشمنی کا نقصان ملک کو ہورہا ہے، پرانی سیاست ہوچکی ہے، ملکر پرانی سیاست کو دفن کرنا ہوگا، ہم ایک نئی سیاست شروع کریں گے، ہم نئی سوچ سے سیاست شروع کریں گے، ایک سیاسی جماعت جیل سے بچنے اور دوسری اپنے لیڈر کو جیل سے نکالنے کیلئے الیکشن لڑرہی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ نے 8 فروری کو تیر پر ٹھپہ لگا کر ثابت کرنا ہے کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے کل بھی بھٹو زندہ تھا، انشااللہ 8 فروری کو جیت آپ کی ہوگی، آپ نے شہیدوں، کسانوں، مزدوروں اور بہاولپور کی جماعت کو جتوانا ہے، ہم حکومت بناکر آپ کے تمام مسائل حل کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More