Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شاہ رخ خان کی فلم ‘ ڈنکی’ مداحوں کو متاثر نہ کر سکی

شاہ رخ خان کی فلم ‘ ڈنکی’ مداحوں کو متاثر نہ کر سکی

بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خاں کی نئی فلم ‘ڈنکی’ مداحوں کو زیادہ متاثر نہیں کر سکی،

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘ڈنکی’ نے ریلیز کے بعد پہلے دن بھارت میں صرف 30 کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو سکی جبکہ فلم ‘پٹھان’ نے پہلے دن باکس آفس پر 57 کروڑ جبکہ فلم ‘جوان’ نے 89 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

اس حساب سے شاہ رخ خان کی اس سال ریلیز ہونے والی فلموں میں فلم ’ڈنکی‘ نے باکس آفس پر پہلے روز سب سے کم بزنس کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلم ساز راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ڈنکی’ کی کہانی 5 دوستوں کے گروہ کے گرد گھومتی ہے جو لندن جانے اور رہائش اختیار کرنے کا خواہاں ہیں۔

اس گروپ میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل اور دیگر شامل ہیں۔

 فلم کی دیگر کاسٹ میں دیا مرزا، ہومن ایرانی، دھرمیندر سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More