Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سی پی سی کے پارٹی ارکان کے لیے تعلیمی مہم کے اہداف و مقاصد کیا ہیں ؟

شی جن پھنگ انٹرا پارٹی منظم تعلیمی کوششوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں

سارہ افضل

تحریر: سارا افضل

 

سی پی سی کے  پارٹی ارکان کے لیے تعلیمی مہم کے  اہداف و مقاصد کیا ہیں ؟ 

چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے نئے دور کے لیے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے تصورات کے  مطالعے اور نفاذ کے بارے میں  پارٹی کے 96 ملین سے زائد پارٹی ممبران اور کیڈرز  کے لیے اپریل سے ایک تعلیمی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہےجو کہ پوری پارٹی میں دو گروپس میں منعقد کی جائے گی۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے گروپ اسٹڈی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ،سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اندرونِ ملک اور بین الاقوامی طور پر درپیش غیر یقینی صورتِ حال  اور آنے والے چیلنجز  کے تناظر میں 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس میں طے کردہ اسٹریٹجک اہداف کو پورا کرنے کے لئے پارٹی کے تمام ممبران اور کارکنان ، خاص طور پر تمام سطحوں  کےسرکردہ عہدیدار ان کے مطالعے اور تصورات کے نفاذ میں پیش رفت پر زور دیا ہے۔

شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ ، "ہماری پارٹی کی تاریخی اور قابل ذکر کامیابیوں سے حاصل ہونے والا ایک اہم تجربہ یہ ہے کہ ہم مارکسزم کو چینی سیاق و سباق اور وقت کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے اپنی پارٹی کو  تازہ ترین کامیابیوں سے مزین  کریں اور انہیں اپنی رہنمائی اور اپنے کام کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کریں۔”

شی جن پھنگ انٹرا پارٹی منظم تعلیمی کوششوں   کو بہت اہمیت دیتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ  چینی کمیونسٹس آج جس مقام پر ہیں اس تک پہنچنےکے لیے انہوں نے ” سیکھنے "پر انحصار کیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری  رہے گا۔ ۲۰۱۲  میں ہونے والی ۱۸ ویں سی پی سی نیشنل کانگریس کے بعد سے ، "تھیم” پر مبنی تعلیمی مہمات کا ایک سلسلہ چلایا گیا۔اس کا باقاعدہ آغاز  جون ۲۰۱۳ میں ہوا تھا جس کا مقصد لوگوں کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرنا تھا۔اس میں ایک ” ماس لائن” یعنی ایک "گائیڈ لائن”  کے تحت سی پی سی کے عہدیداران اور ممبران کو عوام کے مفادات کو ترجیح دینے کی  ہدایت دی جاتی ہے اور عہدیداروں کو اپنے کام پر غور کرنے اور کسی بھی ناپسندیدہ طرزِ عمل کو درست کرنے کا احساس و شعور دیا جاتا ہے۔  پارٹی کے ارکان خود کو بہتر کرنے ، خود میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے اور اپنی سوچ، کام اور طرز عمل میں مخلص ہونے میں خود اپنے اوپر کڑی نظر رکھتے ہیں ۔کاؤنٹی کی سطح پر یا اس سے اوپر کے عہدیداران کے لیے انہی تقاضوں اور معیارات کے مطابق ایک تعلیمی مہم اپریل ۲۰۱۵  میں شروع کی گئی تھی تاکہ ان کے طرز زندگی اور کام کو بہتر بنایا جاسکے۔

یہ ماس لائن کے مطالعہ اور نفاذ کو آگے بڑھانے کی مہم کا ایک تسلسل بھی تھا۔اپریل ۲۰۱۷ میں شی جن پھنگ نے تعلیمی  مہم کے قابل ذکر نتائج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سی پی سی کے انتظام میں مدد ملی ہے ، اور اسے جاری رکھنا چاہیے۔

۱۳ مئی ۲۰۱۹ کو سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسی سال جون میں "پارٹی کے  قیام کے اصل  مشن  پر قائم رہنا” کے موضوع پر ایک تعلیمی مہم شروع کی جائے گی۔ کیونکہ  ۲۰۱۹ میں  عوامی جمہوریہ چین کے قیام  اور سی پی سی کی پورے ملک کی حکمران جماعت بننے کی ۷۰ ویں سالگرہ تھی اس لیے یہ وقت اس طرح کی مہم شروع کرنے کے لیے بہترین تھا۔

اس مہم کا بنیادی ہدف  ایک نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کی سوچ کا عمیق مطالعہ کرنا ، اس پر عمل درآمد کرنا، وفاداری، دیانت داری اور ذمہ داری کا گہرا احساس پیدا کرنا اور تمام نسلی گروہوں کے چینی عوام کو متحد کرتے ہوئے  قومی احیاء کے عظیم خواب کی تکمیل کے لئے مل کر جدوجہد کرنے میں ان کی  رہنمائی کرنا تھا۔

درحقیقت سی پی سی  کی موضوعاتی تعلیم سے مراد پوری پارٹی میں ہر سطح پر مختلف  انداز سے کیا جانے والا مرکوز مطالعہ اور تعلیم ہے۔

 سو سال قبل سی پی سی کے قیام کے بعد سے مختلف اوقات اور مراحل میں، سی پی سی نے اپنی حقیقی ضروریات کے مطابق اندرون پارٹی مطالعہ اور تعلیم کا سلسلہ جاری رکھا. ۲۰۱۲ سی پی سی  کی ۲۰ویں قومی کانگریس نے یہ واضح کیا کہ چین کی معاشی اور سماجی ترقی کا اسٹریٹجک ہدف بنیادی طور پر ۲۰۳۵  تک سوشلسٹ جدیدیت کا ادراک اور اس صدی کے وسط تک چین کو ایک جدید سوشلسٹ طاقت میں تبدیل کرنا ہے، یعنی "دوسرا صد سالہ ہدف” حاصل کرنا ہے۔

رواں برس اپریل میں شروع کی جانے والی موضوعاتی تعلیمی مہم  میں سی پی سی کا مطمعِ نظر ، پارٹی کے تمام ارکان کا نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریے و  تصورات ، اس کی روح اور عملی تقاضوں کا تفصیلی  مطالعہ کرنا اور انہیں سمجھنا  ہے تاکہ  دوسرے صد سالہ ہدف کی شاندار تاریخی تکمیل ہو سکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More