Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں کامیاب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں کامیاب آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کر دیا ہے ۔

خضدار: شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے ددوران شدید فائرنگ کے سیکورٹی ذرائعتبادلے کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔سیکورٹی ذرائع

خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خضدار کے علاقے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں فتنۃ الہندوستان کی موجودگی کے خلاف فورسز نے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد تین چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں علاقے میں موجود تھے، جن کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کاکہناہے کہ آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کر دیا ہے ۔سیکورٹی فورسز نے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کردی۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا، جبکہ دہشت گرد عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More