Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 2 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع کیچ کے علاقے زربر میں آپریشن کیا جہاں فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکیا گیا ہے۔ہلاک دہشت گرد عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری کیا گیا ہےعلاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلئیرنس آپریشن بھی جاری ہوگیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More