Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جنوبی افریقا کے ہاتھوں سری لنکا کو 102 رنز سے شکست

جنوبی افریقا کے ہاتھوں سری لنکا کو 102 رنز سے شکست

بھارت میں جاری آئی سی سئی ورلڈ کپ 2023 کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رنز شکست دے فاتحانہ آغاز کیا۔ 429 رنز کے مشکل تعاقب میں سری لنکن ٹیم 44 اعشاریہ 5 اوورز میں 326 رنز پر آؤٹ ہو گئی میگا ایونٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔

جنوبی افریقی بیٹرز کے سامنے سری لنکن بولرز بے بس نظر آئے، کپتان ٹیمبا باوما 8 رنز پر آؤٹ ہوئے تو کوانٹن ڈی کوک اور رسی وان ڈوسین نے دوسری وکٹ پر سری لنکا کیخلاف ریکارڈ 204 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں نے سنچری اسکور کیں۔

کوانٹن ڈی کوک 84 گیندوں پر 100 اور وان ڈوسین 110 گیندوں پر 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں نے مجموعیی طور پر 5 چھکے اور 25 چوکے لگائے۔

ایڈن مرکرم نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے، ہینرک کلاسن 20 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نئی دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 5  وکٹوں کے نقصان پر  428  رنز بنائےتھے، جس میں کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈوسن اور ایڈین مارکرم کی شاندار سنچریاں بھی شامل ہیں۔ تنیوں بیٹرز نے بالترتیب 100، 108 اور 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹرز نے بھی ہمت نہیں ہاری حالانکہ دونوں اوپنرز پتھم اور نسانکا صفر اور 7رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر 8 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 76 رنز اسکور کیے، پھر چریتھ اسالانکا نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔

اُس کے بعد کپتان داسن شناکا نے 68 رنز بناکر ٹیم کو وننگ ٹریک پرلانے کی کوشش کی، نویں نمبر پر آنے والے راجیتھا نے 33 رنز بنائے، سری لنکا کی ٹیم 45ویں اوور میں 326رنز بناکر 102 رنز سے میچ ہار گئی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایونٹ کے تیسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، بنگال ٹائیگرز نے157 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں حاصل کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More