Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیف اللہ نیازی، مراد راس،ابرارالحق فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر رہنماؤں نے عمران خان سے راہیں جدا کر لیں

سیف اللہ نیازی، مراد راس،ابرارالحق ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے عمران خان اور پی ٹی آئی سے الگ ہو گئے

سیف اللہ نیازی، مراد راس،ابرارالحق فردوس عاشق سمیت دیگر رہنماؤں نے عمران خان سے راہیں جدا کر لیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیف کوآرڈینیٹر سیف اللہ نیازی نے وفاقی دارحکومت  اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ پچھلے ایک سال کے دوران بہت ڈسٹرب رہا اب اپنی فیملی پر توجہ دینا چاہتا ہوں انہوں نے  کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر انتہائی افسوس ہے۔

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق نے بھی پارٹی کو خیرباد کہہ دیا۔ وہ اس موقع پر آبدیدہ ہوگئے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ابرار الحق نے کہا کہ میری پرورش سیاسی اور فوجی گھرانے میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ نے جب مجھے شہرت دی تو پاکستان کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ تھا۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ شہدا کے بچوں کے لیے ہمارے میڈیکل کالج میں تعلیم مفت ہے۔انہوں نے کہا کہ میری عادت ہے کہ میں شہدا کی تصویر کو سلیوٹ کرتا ہوں، ہم ’سہارا‘ میں ہر سال شہدا کی فیملیز کو بلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے شہرت یا عہدے کی کوئی لالچ نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی رہنما اور سابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس عمران خان سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔

لاہور میں مراد راس نے ساتھیوں کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کی اور کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا وہ عمران خان کے مشیروں کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ذہنیت کے لوگوں کا گروپ بنایا ہے تاکہ ملک کی ترقی کےلیے کام کریں۔

مراد راس نے مزید کہا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ پی ٹی آئی کو خیرباد کہیں گے، آج عمران خان اور پی ٹی آئی سے راستے جدا کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک ہم سب کا ہے، ہم سب نے یہیں رہنا ہے، لڑائی سے ملک بہتر نہیں ہو سکتا۔

مراد راس نے مزید کہا کہ خان صاحب جب لاہور میں شفٹ ہوئے تو جو ایڈوائزر ان سے جڑے وہ پی ٹی آئی چیئرمین کو یہاں تک لائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جہاں ہم آج بیٹھے ہیں معلوم نہیں تھا کہ ایسے بیٹھے ہوں گے۔

سابق وفاقی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی پی ٹی آئی کو خیر آباد کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا قوم نے دیکھا ایک منظم سازش کے ذریعے زمان پارک سے منصوبہ بندی کی گئی جس کا مقصد قومی اداروں کی تضحیک کرنا تھا

انہوں نے کہا کہ زمان پارک سے بیرونی ایجنڈے پر سازش تیار کی گئی، سازش کا مقصد غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنا تھا، سیاسی اختلافات کو ذاتی دشمنی اور عداوت میں بدل دیا گیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ اور منصفانہ انکوائری کرائی جائے اور ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عمران خان سب سے دوستوں کے لئے دشمن بنتے ہیں پی ٹی آئی آج بند گلی میں جا چکی ہے پی ٹی آئی کو بند گلی میں پہنچانے والے لاتعلقی کا ااعلان کر کے سرخرو نہیں ہو سکتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More