Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد بے یقینی، افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد بے یقینی، افراتفری اور مایوسی پھیلانا ہے، آرمی چیف

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف تو افواج پاکستان لڑ سکتی ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا تعاون ضروری ہے، سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کا مقصد بے یقینی، افرا تفری اور مایوسی پھیلانا ہے۔

پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے ،ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ دم تیار  ہیں،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس سے خطاب کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہاکہ سوشل میڈیا کی خبروں کی تحقیق بہت ضروری ہے کیونکہ تحقیق اور مثبت سوچ کے بغیر معاشرہ افراتفری کا شکار رہتا ہے۔اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتے ہیں کہ اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو اس کی تصدیق کرلو۔آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کے معماروں اور اقبال کے شاہینوں سے مخاطب ہو کر انتہائی خوشی محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ  ہمارا مذہب، تہذیب و تمدن ہر لحاظ سے ہندوں سے مختلف ہے نا کے ہم مغربی تہذیب و تمدن کو اپنا لیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہاکہ نوجوانوں کو اپنے وطن، قوم، ثقافت، تہذیب و تمدن اور اپنے آپ پر بے پناہ اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان کے نوجوانوں کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے کہ وہ ایک عظیم  وطن اور قوم کے سپوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک کے نوجوان اس قوم و ملک کی روشن روایات، اقبال اور قائد کے خوابوں کی تعبیر کے امین ہیں۔

پاکستان کے قیام کی ریاست مدینہ سے مماثلت ہے کیونکہ دونوں کلمے کی بنیاد پر قائم ہوئیں۔آرمی چیف نے کہاکہ اللہ تعالی نے پاکستان کو  بے پناہ معدنی وسائل، زراعت اور نوجوان افرادی قوت جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، مسلمان مشکل میں صبر اور آسانی میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہے۔

سپہ سالار نے کہاکہ ہماری افواج ہر قسم کے خطرے اور سازش کے خلاف ہمہ دم تیار  ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، پاکستان نہیں تو ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

پاکستان کے روشن مستقبل پر  کامل یقین اور اسلاف کی میراث کو قائم رکھنا ہے۔طلبا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خطاب کے دوران پاکستان آرمی زندہ باد، پاکستان زندہ باد اور قائداعظم زندہ باد کے نعرے  بھی لگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More