Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سندھ ایک ایسا صوبہ ہے جہاں کوئی تقسیم قبول نہیں ہے۔گورنر سندھ عمران اسمٰعیل

سندھ کا بٹوارہ کسی قیمت پر نہیں ہوگا۔صدر الدین راشدی

کراچی (نیوز پلس)گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے کہا ہے کہ سندھ ایک ایسا صوبہ ہے جہاں کوئی تقسیم قبول نہیں ہے اور نہ ہی اس کی تقسیم ہمارے منشور میں شامل ہے،جب سندھ کی بات ہوتی ہے سندھ کے عوام کی بات ہوتی ہے تو ان کی خواہش ہے کہ سندھ ایک تھا، ایک ہے اور رہے گا۔ کراچی میں جی ڈی اے کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا کہنا تھاکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور پاکستان تحریک انصاف ساتھ ہیں اور مضبوطی سے کھڑے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم سندھ کے بیٹے ہیں ہم ایسے کیسے بات کرسکتے ہیں کہ اپنے سندھ کو تقسیم کردیں، سندھ کی تقسیم ہمارے منشور میں شامل نہیں ہے باقی جو اسمبلی کی بات ہے وہ اسمبلی والے جانیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ کی گیس کے جائز حق کے لیے صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرتوانائی کو گیس کے معاملے کے جائزے کی ہدایت کی ہے۔عمران اسمٰعیل نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ وزیراعظم جو مزید پیکیج بنارہے ہیں وہ پورے سندھ پر محیط ہوں۔انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے ہماری اتحادی جماعتوں میں سے ایک ہے، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی دونوں جماعتیں ساتھ ہیں۔
جی ڈی اے کے اہم رہنماء صدر الدین راشدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ سندھ کا بٹوارہ کسی قیمت پر نہیں ہوگا، کراچی صوبہ سندھ کا دارالحکومت ہے تو کوئی بھی یہ خواہش رکھتا ہے تواسے رکھنے دیں ہم ایسی خواہش پوری نہیں ہونے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More