Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شامی وزیر خارجہ کا دورۂ جی ایچ کیو، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

شامی وزیر خارجہ کا دورۂ جی ایچ کیو، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، فیلڈ مارشل

راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سربراہ پاک فوج و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور شام کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جبکہ علاقائی و عالمی امن اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

شامی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان اور شام کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More