Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی اجازت سیکیورٹی بانڈز جمع کرانے سے مشروط

ضمانت اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے نمائندے سے مانگی گئی ہے، وفاقی وزیر قانون کی وضاحت

اسلام آ باد (نیوز پلس)وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اہم ترین اجلاس میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دی گئی ہے۔اجلاس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے علاج کے لیے ملک سے باہر جانے سے متعلق سیکیورٹی بانڈز جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔ضمانت وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم کی طرف سے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے نمائندے سے مانگی گئی ہے۔۔قبل ازیں وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں ہونے والا کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ رہا، جس کے بعد اجلاس رات ساڑھے 9 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ ذیلی کمیٹی میں فیصلہ نہ ہو پانے کی صورت میں ای سی ایل سے نام کے اخراج کا حتمی فیصلہ کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ وزیرِ قانون فروغ نسیم کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ تھوڑا پیچیدہ ہے، تاہم کمیٹی میرٹ پر فیصلہ کرے گی۔فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ درخواست گزار اور ان کے وکلاء مکمل تیار نہیں تھے، فریقین مکمل دستاویزات نہیں لائے اس لیے تاخیر ہوئی۔وفاقی وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ نیب کو بہت سی دستاویزات لانی تھیں جو اس نے پیش نہیں کیں، اب درخواست گزاروں اور ان کے وکلاء کو یہ دستاویزات لانے کو کہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More