Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق صدر آ صف علی زرداری پمز اسپتال منتقل

ضلعی انتظامیہ پمز اسپتال کو سب جیل قرار دیا ہے

اسلام آباد (نیوز پلس) نیب کی سخت سیکیورٹی میں سابق صدر آ صف زرداری کو جیل سے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جیل حکام نے احتساب عدالت سے ہسپتال منتقلی کیلئے انتظامیہ کو خط لکھا تھا۔ضلعی انتظامیہ پمز اسپتال کو سب جیل قرار دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ پمز اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم پر سابق صدر آ صف زردای کو اسپتال میں تمام طبی سہولیات دی جا رہی ہیں ادھر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جو ڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے دونوں کو 12 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More