Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سائفر کیس، سپریم کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

سائفر کیس، سپریم کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس

سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی ۔ دوران سماعت وکیل چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان صفدر نے روسٹرم پر آ کر ایف آئی آر پڑھ کر سنائی، جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ کب کا ہے؟۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ کہا گیا چیئرمین پی ٹی آئی نے بلواسطہ یا بلا واسطہ ریاست کو نقصان پہنچایا، جسٹس سردار طارق مسعود نے استفسار کیا کہ شریک ملزمان کے کردار کا تعین ہوا؟، اس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اسد عمر کو چھوڑ دیا گیا اور اعظم خان کو ملزم سے گواہ بنا دیا گیا، اس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ پہلے کیس میں کہا گیا تھا کہ اعظم خان ملزم ہے۔ بعدازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More