Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بارسیلکٹ کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری

رائیونڈ کا وزیراعظم چاہتا ہے مجھے چوتھی بارسیلکٹ کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوازشریف کو چیلنچ کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب 3 بار سیلکٹ ہو  چکے چوتھی بار ایلکٹ ہو کر دکھائیں، جو تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کونس تیر مارے گا۔

تیمر گرہ میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دو جماعتوں کا ارادہ ہے کہ وہ الیکشن جیت کر سیاسی انتقام لیں، جو 3 بار وزیرِ اعظم بن کر فیل ہو چکا ہے وہ چوتھی بار کیا تیر مارے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب پہلے انہی سے لڑے تھے جنہوں نے دو تہائی اکثریت دلائی تھی، میاں صاحب کو لڑائی کی وجہ سے 10 سال تک آرام کرنا پڑا تھا، میاں صاحب کا ایک بار پھر مطالبہ انہی سے ہے کہ دو تہائی اکثریت دلاؤ۔

انہوں نے کہا کہ اگر چوتھی بار ملی تو میاں صاحب وہی روایتی پرانی سیاست کریں گے، ہم تین بار بھگت چکے، اب چھوتھی بار بھگتنا پڑے گا، میاں صاحب جن سے دو تہائی اکثریت مانگ رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کدھر سے دیں، اگر اکثریت ملی تو پھر نقصان آپ کا ہوگا۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ زمان پارک کے وزیراعظم نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے تھے، زمان پارک کے وزیراعظم کے دور میں انتقامی سیاست عروج پر تھی، ایک سیاسی جماعت چاہتی ہے کہ الیکشن جیت کر مخالفین سے انتقام لے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ زمان پارک، رائے ونڈ والا ہمارا کوئی سیاسی مخالف نہیں، ہمارا مقابلہ مہنگائی،غربت، بے روزگاری سے ہے، وعدہ ہے بھٹو کا روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ پورا کریں گے، ہم شہید محترمہ کے خواب کو پورا کریں گے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام نے ساتھ دیا تو پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ الیکشن کا مطالبہ کیا اور سلیکشن کے خلاف کام کیا، میاں صاحب چیلنج کرتا ہوں سلیکشن سے نہیں الیکشن لڑ کر آئیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ میاں صاحب کا وزیر پی آئی اے بیچ نہیں رہا بلکہ خرید رہا ہے، ہم کسی کو اس طرح پی آئی اے خریدنے نہیں دیں گے، میرا بانی پی ٹی آئی سے اختلاف صرف یہ تھا کہ وہ سلیکٹ ہوکر کیوں آئے؟ بانی پی ٹی آئی امپائر کی انگلی پر سیاست کرتے رہے اور حکومت چلاتے رہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کو پیغام ہے کہ سیلکشن کی سیاست چھوڑیں اور الیکشن کی سیاست کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More