Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا، بلاول بھٹو

ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا، بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنا دیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے انتظار میں ہیں، تفصیلی فیصلے پر وکلاء سے بات کر کے تفصیلی بات کروں گا۔

 انہوں نے کہا کہ عدالت نے تسلیم کیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، صدر زرداری نے بھٹو کا ریفرنس بھیجا تھا ، عدالت نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لئے فیصلہ سنا رہے ہیں،

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی اقدام اٹھایا گیا ہے، 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جا رہی ہے، فیصلے سے پاکستان آگے جائے گا، فیصلے سے عدالتی اور جمہوری نظام ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ عدالت پر اس داغ کی وجہ سے عوام سمجھتے تھے کہ انصاف ملنا مشکل ہو گا، تمام ججز کا شکر گزار ہوں، وکلاء کا بھی شکر گزار ہوں، فیصلے کے بعد امید ہے کہ نظام صحیح سمت چلنا شروع ہو جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عدالت پر اس داغ کی وجہ سے عوام سمجھتے تھے کہ انصاف ملنا مشکل ہو گا، تمام ججز کا شکر گزار ہوں، وکلاء کا بھی شکریہ گزار ہوں، فیصلے کے بعد امید ہے کہ نظام صیحح سمت چلنا شروع ہو جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More