Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دبئی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاںبحق

آگ لگنے کا یہ افسوسناک واقع ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس کی رہائشی عمارت میں پیش آیا

 دبئی کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاںبحق

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی ایک رہائشی عمارت میں میں خوفناک آتشزدگی کے نتئجے میں 3 پاکستانیوں سمیت 16 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

آگ لگنے کا یہ افسوسناک واقع ڈیرہ دبئی کے گنجان آباد علاقے الرس کی رہائشی عمارت میں پیش آیا ،آگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہیں ملا ۔الرس کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی کے نتئجے میں جاںبھق افراد میں 3 افراد کا تعلق پاکستان سے ہے ۔جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 ایک بھارتی سوشل ورکر سمیت دیگر دبئی پولیس کی مدد کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے بھارتی شہر کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کی شناخت کر لی ہے۔ جاں بحق افراد میں 4 بھارتی شامل ہیں۔جان کی بازی ہار جانے والے افراد میں تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 2 افراد بھی شامل ہیں۔ 3 پاکستانی کزنز اور ایک نائیجیرین خاتون بھی آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔

دبئی سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکڑیٹ نے بلڈنگ کے مالکان اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ سیکیورٹی اور رہنماء ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More