Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

داربن کے علاقے میں شہید ہونے والے 23 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

داربن کے علاقے میں شہید ہونے والے 23 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق داربن کے علاقے میں دہشت گردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت قبول کرنے والے 23 بہادر جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نماز جنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور سمیت حاضر سروس افسران، جوانوں، سول افسران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جا ئے گا، مسلح افواج مادروطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔

 واضح رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کاروائیوں میں 27 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے تھے جبکہ دہشت گردوں کے حملے میں 23 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More