Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خیبیر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کے 3 آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ، سپاہی شہید، آئی ایس پی آر

خیبیر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کے 3 آپریشن میں 9 دہشت گرد ہلاک ، سپاہی شہید، آئی ایس پی آر

خیبر پختونخواہ میں سیکیورٹی فورسز کے دو مخلتف آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے جبکہ ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں کئے گئے آپریشن کے دوران دو دہشتگرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور ٹی ایس امجد عرف بابری مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے، مارے گئے دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے، آپریشن کے دوران سپاہی شاہ زیب اسلم نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگایا۔

پاک فوج کے شعبئہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پر عزم ہے ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More