Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ایس ایل 9 : اسلام یونائیٹڈ کے ہاتھوں لاہور قلندرز کو8 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل 9 : اسلام یونائیٹڈ کے ہاتھوں  لاہور قلندرز کو8 وکٹوں سے  شکست

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9 ) کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکتوں سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز  نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور  میں 5 وکٹ پر 195 رن بنائے، جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف 19 ویں اوور میں 52 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

 صاحبزادہ فرحان نے 57 اور عبداللہ شفیق نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیوڈ ویسا 14 اور فخر زمان 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،

وین ڈر ڈوسن 41 گیندوں پر 71 رن کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹائمل ملز نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 9ویں ایڈیشن کا رنگا رنگ تقریب سے آغاز ہوا، جس میں علی ظفر م عارف لوہار ، نتاشی بیگ سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں شاداب خان کپتان، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا،اعظم خان، حیدر علی،عمران وسیم ،فہیم اشرف، نسیم شاہ عبید شاہ ، ٹائمل ملز شامل ہیں۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کے آج افتتاحی میچ میں جیت کا قرعہ کس کے نام کا نکلتا ہے، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی بتائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More