Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کاکامیاب آپریشن، خارجی سرغنہ سمیت 23 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کاکامیاب آپریشن، خارجی سرغنہ سمیت 23 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 23 خوارج ہلاک کر دیے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، سکیورٹی فورسز نیگزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشنز میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج کے مزید 23 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج میں خارجی سرغنہ جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب سکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشنز کو دتہ خیل، سپن وام اور بنوں سمیت مختلف حساس علاقوں تک مزید توسیع دی گئی، اس کارروائی سے ان علاقوں میں سرگرم خوارج نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More