Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت لیگل ٹیم کے ساتھ مشرف غداری کیس کے فیصلے کو دیکھے گی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کل واپس آرہے ہیں وہ اس کے لیگل فریم ورک کو دیکھیں گے

اسلام آ باد (نیوز پلس) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت لیگل ٹیم کے ساتھ مشرف غداری کیس کے فیصلے کو دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حکومتی بیانیہ سامنے لایا جائے گا، وزیراعظم کل واپس آرہے ہیں وہ اس کے لیگل فریم ورک کو دیکھیں گے۔واضح رہے کہ خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ خصوصی عدالت کے سربراہ وقار سیٹھ نے سنگین غداری کیس کا مختصر فیصلہ سنایا۔ خصوصی عدالت کے 3 رکنی بنچ نے دو ایک کی اکثریت سے یہ فیصلہ دیا جبکہ اس پر ایک جج نے اختلاف کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More