Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تاپسی پنو کا شادی کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار

تاپسی پنو کا شادی کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار

معروف بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنو نے اپنی اور ان کے بوائے فرئنڈ میتھیاس بوے کی شادی سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جس میں کہا گیا کہ تاپسی آئندہ مارچ میں اپنے پرانے بوائے فرینڈ متھیاس بوئے سے شادی کر رہی ہیں، اس جوڑی کی شادی کی تقریبات ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں منعقد ہوں گی جس میں صرف فیملی کے افراد اور چند قریبی رشتہ دار شامل ہوں گے۔

اس خبر سے متعلق تاپسی پانو سے گفتگو کرنے کے لیے جب بھارتی میڈیا نے اداکارہ سے رابطہ کیا تو اُنہوں نے شادی کی خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ متھیاس بوئے اور تاپسی میں گزشتہ 10 برس سے رومانی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

2016 کی فلم پنک سے شہرت حاصل کرنے والی تاپسی نے بدھ کو بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ اپنی نجی زندگی پر نہ تو پہلے کبھی کوئی اطلاع شیئر کی اور نہ ہی آئندہ کبھی ایسا کروں گی۔

میڈیا کے مطابق یہ تقریب نجی ہو گی اور اس میں بالی ووڈ سے کوئی اے کسٹر شریک نہیں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More