بیرسٹر گوہر نے پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکنا پری پول دھاندلی قرار دیا
جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
گلگت : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو انتخابی مہم چلانے سے روکنا پری پول دھاندلی کے مترادف ہے۔
بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے عوام سے ووٹ مانگنے آئے ہیں، گلگت بلتستان کے خوددار لوگ ایسے عناصر اور ان کے نظریے کو مسترد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور اراکین قومی اسمبلی کو روکنا اور صوبہ بدر کرنا آئین کے خلاف اقدام ہے، جو جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں اور اراکین قومی اسمبلی کو روکنا اور صوبہ بدر کرنا آئین کے خلاف اقدام ہے، جو جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مخالفین کی چار سالہ کارکردگی یہی ہے کہ پی ٹی آئی کو روکا جائے تاکہ وہ انتخابات جیت سکیں، عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی کی مبینہ آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی کہ اسمبلیوں کا بائیکاٹ کیوں نہ کیا جائے، حالات نہ بدلے تو سسٹم سے باہر جانے کا آپشن بھی زیر غور آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جو اپنے حلقے ہار گئے وہ جی بی کے لوگوں سے ووٹ مانگنے آئے ہیں۔گلگت بلتستان میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جی بی کے خود دار لوگ ان کو اور ان کے نظریے کو ریجیکٹ کریں گے، تحریک انصاف کو الیکشن مہم نہ کرنے دینا پری پول دھاندلی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ لیڈرز اور ایم این ایز کو روکنا، صوبہ بدر کرنا خلاف آئین ہے، یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے، ان کی 4 سال کی کارکردگی یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ الیکشن جیت جائیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے، پی ٹی آئی کی آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو فیصلہ کریں گے کیوں نہ اسمبلیوں کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی آئیسولیشن ختم نہ کی گئی تو فیصلہ کریں گے کہ سسٹم سے باہر ہو جائیں۔
