Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بندہ زرداری ہو تو بھٹو کا نام لگانے سے بھی کام نہیں بنتا۔مراد سعید

مولوی صاحب کے کنٹینر سے بھی کچھ نہیں ملتا تو دوبارہ جمہوریت کا دعوے دار بن جاتا ہے

اسلام آباد(نیوز پلس)مواصلات کے وفاقی وزیرمراد سعید نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ حادثاتی طور پر چیئرمین بننے والے کو پرچی کی ضرورت پڑتی ہے۔ بندہ زرداری ہو تو بھٹو کا نام لگانے سے بھی کام نہیں بنتا۔سماجی رابطے پر بلاول بھٹو کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بندہ عمران خان پر تنقید کر کے لیڈر بننے کی کوشش کرتا ہے تو بھی بات نہیں بنتی۔ بندہ این آر او لینے کیلئے مولوی صاحب کے کنٹینر پر پہنچ جاتا ہے۔ مولوی صاحب کے کنٹینر سے بھی کچھ نہیں ملتا تو دوبارہ جمہوریت کا دعوے دار بن جاتا ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے مزید کہا کہ بندہ کچھ بھی کر لے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے۔ اگر بندہ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کردے تو ابو کی خلاصی کے امکانات دکھائی دیتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More