Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں خود کش حملہ: ایک سکیورٹی اہلکار شہید، تین زخمی

ذرائع کے مطابق یہ دھماکا خود کش تھا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے دوسرے حملہ آور کو ہلاک کر دیا

لورالائی (نیوز پلس) بلوچستان کے ضلع لورالائی میں دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر زراعت کالونی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں پولیس ایگل سکواڈ کا اہلکار شہید ہوا۔ دھماکے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ دھماکا خود کش تھا جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے دوسرے حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ ایگل فورس دو خود کش حملہ آوروں کا پیچھا کر رہی تھی، دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور کوئٹہ روڈ کو ایف سی، لیویز نے گھیرے میں لے لیا،دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے لورالائی دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور متعلقہ اداروں سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔یاد رہے کہ ہفتے والے دن بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے چمن میں ایک دھماکے میں 3 افراد شہید ہو گئے تھے، شہید ہونیوالوں میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف بھی شامل تھے جبکہ دھماکے میں 20 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More