Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات پی ایم ایل ن میں شامل

بلوچستان کی اہم سیاسی شخصیات پی ایم ایل ن میں شامل

 

قائد پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ بلوچستان کے دوران درجنوں اہم شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کا اعلان کیا۔

کوئٹہ میں پی ایم ایل ن میں سیاسی شخصیات کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد ہوا جس مں نواز شریف، شہباز شریف ، مریم نواز ، پرویز رشید سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔

اس موقع پر 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا، جن میں بی اے پی، بی این پی مینگل، نیشنل پارٹی، پی ٹی آئی، پی پی پی کے سابق اراکان پارلیمنٹ شامل ہیں۔

شامل ہونے والوں میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال، سلیم کھوسہ ، نور محمد دمڑ ،ربابہ بلیدی، سردار عبدالرحمان کھیران، محمد خان پہڑی، سردار مسعود کونی، شعیب نوشروانی، عاصم کرد، رامین محمد حسنی، دوستین ہیں 
ن لیگ میں شامل ہونے والوں میں داؤد شاہوانی، سردارنعمت اللہ تمرانی بزنجو، سردارزادہ میراخلاق کدرانی، سردار زادہ عالم خان تمرانی، مینا زینت شاہوانی، صوبیہ قبزئی، کاشفہ گچکی شامل ہیں۔ سردار عالم تمرانی، میر اخلاق بزنجو، رب نواز بہرانی، حاجی حنیف رند بھی ن لیگ کا حصہ بن گئے۔

اس دوران نواز شریف نے سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ ماضی میں ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلے تھے، آئندہ بھی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی روایت انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ کر کے اور بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھا کر ترقی کا سفر شروع کیا تھا، بلوچستان کی ترقی انہیں ہمیشہ سے عزیز رہی ہے۔پر چلیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More