Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن شعبان میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 76 ہوگئی

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن شعبان میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک، مجموعی تعداد 76 ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن شعبان بدستور جاری ہے، جس کے دوران مزید 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج، فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کی جانب سے فتنۃ الخوارج کے خلاف مشترکہ کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو زمینی اور فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تازہ کارروائی میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہونے کے بعد آپریشن شعبان کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 76 ہو گئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 5 جولائی سے اب تک آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مجموعی طور پر 114 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے عزم ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن شعبان بلا تعطل جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ مشترکہ آپریشن کے دوران مزید 5 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور مؤثر حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے زمینی اور فضائی کارروائیوں میں شریک اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے عناصر اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن شعبان اور دیگر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اب تک 114 دہشت گردوں کی ہلاکت اس امر کی عکاس ہے کہ ملکی سیکیورٹی فورسز ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر متحرک، پیشہ ور اور الرٹ ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان میں خونریزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More