Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلوچستان: خانوزئی، قلعہ سیف اللّٰہ دھماکوں میں شہداء کی تعداد 28 ہو گئی

بلوچستان: خانوزئی، قلعہ سیف اللّٰہ دھماکوں میں شہداء کی تعداد 28 ہو گئی

 بلوچستان پولیس نے پشین کے علاقے خانوزئی اور قلعہ سیف اللّٰہ کے دھماکوں میں 28 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

پہلا دھماکا ضلع پشین میں خانوزئی کے علاقے میں آزاد امیدوار اسفند یار کاکڑ کے دفتر کے باہر ہوا جس میں 12 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے۔

کچھ دیر بعد ضلع قلعہ سیف اللّٰہ میں ہونے والے دھماکے میں جے یو آئی ف کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا جس میں 12 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں دھماکوں میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے، متعدد گاڑیوں اور املاک کو نقصان پہنچا۔

بلوچستان پولیس کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ دھماکے کے 5 شدید زخمی سی ایم ایچ اور 18زخمی سول ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

سول ہسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ کے مطابق خانوزئی دھماکے کے 14 زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق خانوزئی اور پشین میں دھماکے موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد سے کئے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق خانوزئی اور قلعہ سیف اللّٰہ دھماکوں میں 16 سے20 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

اس دھماکے میں جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع محفوظ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More