Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بلاول نے اگر نیب سے پلی بارگین نہ کی تو سیاست ختم کر بیٹھے گا،شیخ رشید

مریم نواز، فریال تالپور اور آصف علی زرداری کو ملک سے باہر جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا

لاہور (نیوز پلس)ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ بلاول پر بھی کیس ہے اگر نیب سے پلی بارگین نہیں کی تو بلاول کی سیاست ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ مریم نواز، فریال تالپور اور آصف علی زرداری کو ملک سے باہر جاتا ہوا نہیں دیکھ رہا۔لاہور ریلوے اسٹیشن پر جلو شٹل ٹرین کا افتتاح کرنے کے موقع پر شیخ رشید نے آئندہ 15 روز میں رائیونڈ ٹرین کا افتتاح کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نئے سال میں وزیراعظم عمران خان خود گوجرانوالہ شٹل ٹرین کا افتتاح کریں گے۔تقریب سے خطاب کرتے میں شیخ رشید نے کہاکہ کمیشن کے معاملے میں کچھ لو اور کچھ دو سے کام لینا چاہیے وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک جانب سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ انتخابات شفاف ہوں دوسری ہر جماعت چاہتی ہے کہ اس کا نامزد کردہ شخص الیکشن کمشنر تعینات ہو جو درست نہیں۔لاہور کے پی آئی سی پر وکلا کے حملے کے بارے میں کہاکہ اس واقعے کی بنا پر پوری قوم غمزدہ ہے جس سے قوم کا تشخص پوری دنیا میں مجروح ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More