Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بطور ریاست افغان طالبان کے اقتدار پر جشن منایا ۔ محسن داوڑ

بطور ریاست افغان طالبان کے اقتدار پر جشن منایا سخت فیصلے نہ کئے تو اس جنگ تلے دب جائیں گے

بطور ریاست افغان طالبان کے اقتدار پر جشن منایا ۔ محسن داوڑ

رکن پارلیمنٹ محسن داوڑ نے پشاور خود کش حملے کے رد عمل میں کہا کہ ہم نے بطور ریاست افغان طالبان کے اقتدار پر جشن منایا۔

قومی اسمبلی اجلاس سے اپنے جذباتی خطاب میں کہنا تھا کہ کہ شہداء کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا میں پوچھتا ہوں کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود دہشت گردی کا مسئلہ آخر کیوں حل نہیں ہوتا۔

محسن داوڑ نے کہا کہ کل ایوان میں کہا گیا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف یہاں آئیں گے پوچھتا ہوں وہ کہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے سخت فیصلے نہ کئے تو اس جنگ تلے دب جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پشاور پریس کلب کے سامنے پولیس نے احتجاج کیا آپ کی فورس احتجاج پر مجبور ہو جائے تو آپ معاملے کی سنگینی کا اندازہ لگا لیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More