Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

بدین:  ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں سال 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

ضلع بدین میں ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں سال مثبت ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونوں اور دو پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا۔

وزارتِ قومی صحت نے والدین سے اپیل کی کہ 5 سال سے کم عمر بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے لازمی پلوائیں، کیونکہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More