Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اے آ ئی جی غلام نبی میمن عوام اور پولیس کے درمیان دوریاں ختم کرانے میں کوشاں

ان کی تعنیاتی سے کراچی کے عوام خوش ہیں

کراچی بیورو رپورٹ
کراچی (نیوز پلس)اسسٹنٹ جنرل آ ف پولیس غلام نبی میمن نے کراچی میں اپنی تعیناتی کے دوران پولیس اور عوام کے درمیان دوریاں کم کرنے کے لئے مر بوط اور ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہوئے متعلقہ تھا نوں تمام ایس ایچ اوز،تھانوں میں تعینات محرر،اور گشت پر معمور اہلکاروں کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کی ہیں کہ آنے والے سائلین کے ساتھ نرم لہجہ اور مہذب انداز میں پیش آئیں ان کے ساتھ کسی قسم کا غیر مہذب رویہ نہ اپنایا جائے اس کے ساتھ ساتھ غلام نبی میمن خود بھی تھا نوں کے دورہ کرتے ہیں اور وہاں موجود سائلین کے مسائل سنتے ہیں اور انہیں فوری حل کرنے کی کوشش کرتی ہیں

اے آئی جی غلام نبی میمن کے بارے میں عوام کہتے ہیں کہ جب سے یہ کراچی میں تعنیات ہوئے ہیں تو ان کے علاقوں سے جرائم پیشہ افراد علاقہ چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ان کے آ نے سے ہم اپنے آ پ کو پہلے سے زیادہ محفوظ تصور کرتے ہیں اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی آ ئی ہے یاد رہے منشیات فروش ہوں یا پھر ڈکیت یا پھر کوئی رہزن غلام نبی میمن نے ان تمام جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈاون شروع کر رکھا ہے انہوں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کی خود نگرانی کرتے ہیں تمام متعلقہ ایس یچ اوز سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ لیتے ہیں جب انکی تعنیاتی ہوئی تھی تو پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مر کزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر غلام رضا چنا،مسلم الائنس کے سر براہ کامران ترابی سمیت دیگر سیاست دانوں،تاجروں نے خیر مقدم کیا تھا اور حکومت سندھ کا احسن قدم قرار دیا تھاواضح رہے اے آ ئی جی غلام نبی میمن کا شمار بہترین پولیس افسران میں ہو تا ہے یہ جہاں جہاں بھی تعینات رہے ہیں وہاں ان کی پیشہ وارانہ خدمات کو لوگ آ ج بھی یاد کرتے ہیں سندھ حکومت نے بھی غلام نبی میمن کا شاندار پیشہ اورانہ کردار کو دیکھتے ہوئے ان کو کراچی میں تعینات کیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More