Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایشیا کپ: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 2 رنز شکست دے دی

ایشیا کپ: سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 2 رنز شکست دے دی

ایشیاکپ کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 292 رنز کا ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 38 ویں اوور میں 289 بنا کر آؤٹ ہوگئی، شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی جبکہ سری لنکا نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

افغان ٹیم شاندار بیٹنگ کے باوجود صرف 3 رنز کے فرق سے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کرسکی، محمد نبی نے 65 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے 59 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی تھیں جس میں سری لنکا کو فتح جب کہ اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی۔

 افغانستان کو سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے بہتر رن ریٹ کے ساتھ جیتنا تھا،سری لنکا کا دیا ہوا ہدف افغانستان کو 37.1 اوورز میں پورا کرنا تھا۔تاہم افغانستان کی ٹیم 37.4 اوورز میں 289 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔

گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش ایشیا کپ کے اگلےمرحلے میں پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا، ایونٹ کے 9 میچز سری لنکا اور 4 میچز پاکستان میں ہوں گے۔

سپر 4 پلے آف کے میچز 6 سے 15 ستمبر تک ہوں گے جبکہ 17 ستمبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کولمبو میں کھیلا جائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More