ایرانی صدر کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
گزشتہ 2سال میں غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور قتلِ عام دیکھا گیا،مسعودشکیان کاخطاب
ایرانی صدر مسعود پژشکیان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سیکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے 2 برادر اسلامی ملکوں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ یہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی صدر نے کہا کہ ایران ایٹم بم نہ کبھی بنانا چاہتا تھا نہ کبھی بنائے گا نہ ہی ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے سفارتی غداری اور ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ گزشتہ 2سال میں غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور قتل عام دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2سال میں لبنان کی سالمیت کی خلاف ورزی، شام میں تباہی اور یمن میں بھی قتل عام دیکھا گیا۔
صدر مسعود پزشکیان نے کہاکہ ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے سفارتی غداری تھی، ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران پر اسرائیل اور امریکا کا حملہ سفارت کاری کے ساتھ سنگین غداری ہے، تمام تر سازشوں اور حملوں کے باوجود ایرانی قوم متحد رہی۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو مجرم ہے۔
