Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایرانی حملوں میں امریکی جدید ترین ریڈار سسٹمز سے لیس سرویلنس طیارہ تباہ۔ تصاویر وائرل

ایرانی حملوں میں امریکی جدید ترین ریڈار سسٹمز سے لیس سرویلنس طیارہ تباہ۔ تصاویر وائرل

ریاض: سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس پر ایرانی میزائل حملے کے نتئجے میں ایک امریکی نگرانی کرنے والا جدید ترین ریڈار سسٹمز سے لیس طیارہ تباہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس واقعے سے متعلق بعض تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، تاہم ان کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں امریکی ایئربورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) طیارہ کو نشانہ بنایا گیا، جو جدید ریڈار ٹیکنالوجی سے لیس ہوتا ہے اور دور دراز علاقوں میں دشمن طیاروں اور ڈرونز کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے طیارے جنگی حالات میں نہایت اہم ہوتے ہیں، کیونکہ یہ فضائی نگرانی، کمانڈ اینڈ کنٹرول اور بروقت انٹیلی جنس فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

سابق امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ اگر E-3 Sentry طیارے کی تباہی کی تصدیق ہو جاتی ہے تو خلیج فارس کے علاقے میں امریکی نگرانی کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے، جس کے اثرات خطے میں جاری کشیدگی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More