Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اکتوبر اور نومبر میں پاکستان بھارت کی جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں۔وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد

کشمیر کی آخری جدوجہد کا وقت آگیا، اب اگر جنگ ہوئی تو آخری ہوگی

راولپنڈی(نیوز پلس) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر میں پاکستان بھارت کی جنگ ہوتے دیکھ رہا ہوں، کشمیر کی آخری جدوجہد کا وقت آگیا، اب اگر جنگ ہوئی تو آخری ہوگی۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر حل نہیں کر رہے، سلامتی کونسل مسئلہ حل کرنا چاہتی تو رائے شماری ہوچکی ہوتی، کشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملا کر کھڑا ہونا ہے، 10 محرم کے بعد دوبارہ کشمیر جاوں گا، فاشسٹ مودی کی راہ میں صرف پاکستان رکاوٹ ہے۔شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا قائداعظم نے مسلم دشمن سوچ کا پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا، خونخوار مودی کی وجہ سے کشمیر سے بارود کی بو آرہی ہے، جو سوچتے ہیں کہ مذاکرات کی گنجائش ہے وہ بے وقوف ہیں، خوش قسمتی ہے ہمارے ساتھ چین جیسا دوست کھڑا ہے، 27 سمتبر کو عمران خان کی اقوام متحدہ میں تقریر اہمیت رکھتی ہے، کیا عالم اسلام کی زبانیں بند ہوچکی ہیں؟۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More