Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اپیکس کمیٹی سرمایہ کاری کا اجلاس،اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم

اپیکس کمیٹی سرمایہ کاری کا اجلاس،اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم

 

ایپکس کمیٹی نے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم کرلیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی غیر متزلزل حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کی  ایپکس کمیٹی کا آٹھواں اجلاس  نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف، وفاقی کابینہ، صوبائی وزرائے اعلی اور اعلی سطح کے سرکاری حکام نے شرکت کی۔

 اعلامیہ کے مطابق  کمیٹی نے اسمگلروں ،ذخیرہ اندوزوں  کے خلاف کارروائی جاری  رکھنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے ملک کی معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کی یقین دہانی کرائی، وزیر اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ کمیٹی کے مختلف اقدامات کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھائیں تاکہ مقررہ مدت کے اندر ان کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں  مختلف وفاقی وزارتوں نے کلیدی شعبوں میں  منصوبوں پر پیش رفت  اور متوقع سرمایہ کاری کی بروقت تکمیل کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔

کمیٹی نے SIFC کے تحت مختلف شعبوں میں حاصل ہونے والی مجموعی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے سعودی عرب اور قطر کے ساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے ساتھ ساتھ  متحدہ عرب امارات اور کویت کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں اور فریم ورک معاہدوں پر دستخط سمیت دوست ممالک کے ساتھ معاشی روابط میں اضافہ کو سراہا۔

فورم نے ان مفاہمتی یادداشتوں کو تیز رفتاری سے معاشی حقیقت میں تبدیل کرنے کی ہدایات دیں۔ کمیٹی نے نجکاری پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور مختلف اہم اہداف کی بروقت تکمیل میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کے باہمی تعاون کو سراہا اور رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات دیں۔

 کمیٹی نے سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کیے جانے والے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور  ڈومیسٹک ڈسپیوٹ ریزولیوشن کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے سمیت سرمایہ کاروں کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے مختلف پالیسی سازی  کی منظوری دی۔ کمیٹی نے سرمایہ کاروں کو خاص طور پر ملک کے دور دراز علاقوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی کو تیز کرنے پر بھی اتفاق رائے کیا۔ کمیٹی نے معیشت کے اہم شعبوں میں ابھرتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انسانی وسائل کی ترقی کے لیے جاری شمولیتی نقطہ نظر کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More