اسلام آباد (نیوز پلس)صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس افواہوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔
وزیر اعظم نے بھی واضح کردیا ہے ایک سال سے خواہ مخواہ افواہیں پھلائی جا رہی تھیں۔انہوں نے کہا پہلے بھی کہاتھا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے۔لاہور میں نیوز کانفرنس میں فیاض الحسن چوہا ن نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، 2020ء نوکریاں دینے، معیشت کو مستحکم کرنے اور عوام کو فائدے پہنچانے کا سال ہے۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہاک ہ (ن لیگ) کے 50 ممبر رابطے میں ہیں جب چاہیں نون لیگ کا فارورڈ بلاک بن سکتا ہے لیکن ایسا کرنا ہمارا منشور نہیں ہے۔