Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لبنان میں اسرائیلی کاروائیوں پر پاکستان کا شدید ردعمل، عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ

لبنان میں اسرائیلی کاروائیوں پر پاکستان کا شدید ردعمل، عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان نے لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان لبنان سمیت پورے خطے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لبنان کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سیکڑوں شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً پانچ لاکھ افراد بے گھر ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائیاں لبنان میں امن و استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید خراب کرنے کے ساتھ ساتھ انسانی بحران کو بھی سنگین بنا سکتی ہیں۔

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل فوری، مکمل اور غیر مشروط طور پر لبنان سے اپنی افواج واپس بلائے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More