Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اپنی زندگی میں شامل بے شرم لوگوں سے تعلق ختم کر دیا: شمعون عباسی

اپنی زندگی میں شامل بے شرم لوگوں سے تعلق ختم کر دیا: شمعون عباسی

معروف اداکار ،ہدایتکار اور رائٹر شمعون عباسی نے اپنی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی کے بعد پہلی پوسٹ شئیر کی ہے جس میں بیٹی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے گردش افواہوں کے سوشل میڈیا پر بیا جاری کر دیا تاہم بعد میں ڈیلٹ کر دیا تاہم وہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

شمعون عباسی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بغیر نام لئے کہا کہ میں کچھ بت شرم لوگوں سے اپنا تعلق ختم کر چکا ہوں یہ بات یاد دلا رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ میں کچھ ایسے بے شرم لوگوں سے کوئی تعلق نہیں رکھنا چاہتا تھا اور نہ ہی کبھی ایسا کروں گا۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میرا ان سے کیا تعلق ہے ۔ اپنی مرضی سے ایسے لوگوں سے دوری اختیار کی ہے ، روح پر لگے زخم آپ کو تکلیف سے بچا لیتے ہیں۔

یاد رہے کہ شمعون عباسی کی جانب سے کی گئی اس پوسٹ کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئے تھے جبکہ شمعون عباسی نے اب یہ پوسٹ اپنے ایف بی اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہے۔

واضح رہے کہ اداکار شمعون عباسی نے جویریہ کو طلاق دینے کے بعد تین شادیاں کی ہیں جن میں اداکارہ حمیمہ ملک ، جوریریہ رنداھاوا اور شریں شاہ شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More