Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اٹھارہ سال سے کم عمر افراد آزادی مارچ میں شامل نہیں ہوں گے۔عبدالغفور حیدری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان چھوٹا منہ بڑی بات ہے

پشاور (نیوز پلس) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ سے متعلق پالیسی واضح کر تے ہوئے کہا کہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد آزادی مارچ میں شامل نہیں ہوں گے۔عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلانا چاہتے ہیں،دھرنا کتنے روز کا ہوگا یہ ابھی بتانا قبل از وقت ہوگا۔ اگر ملک میں آئین بحال اور جمہوریت ہے تو ہم اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں۔ تحریک کو کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان چھوٹا منہ بڑی بات ہے۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ کارکن 27 اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور کشمیریوں سے یکجہتی کریں، مصافحت کا خیال رکھتے ہوئے کارکن واپس نہ جائیں، اسلام آباد کی طرف آئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈی چوک پر دھرنے کا انتخاب کیا ہے، وہاں سب انتظامات مکمل ہیں۔ ہمارے کارکنوں کو ریاستی ادارے تنگ کر رہے ہیں، خوف زدہ کیا جارہا ہے، کارکنان نے دباؤ کو مسترد کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More