Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی عدالت میں سعودی ولی عہد کے خلاف خاشقچی قتل کیس خارج

امریکی جج نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف معروف صحافی خاشقچی قتل کیس خارج کیا

امریکی عدالت میں سعودی ولی عہد کے خلاف خاشقچی قتل کیس خارج

ویب ڈیسک

امریکی ڈسٹرکٹ جج جان بیٹس نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف کو معروف سعودی صحافی جمال خاشقچی کے مبینہ قتل کیس خارج کر دیا ۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جج کا کہنا ہے کہ سعوودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خاشقچی قتل کیس میں قابل بھروسہ الزامات کے باوجود استثیٰ حاصل ہے۔

امریکی ڈسٹرکٹ جج جان بیٹس کا کہنا تھا کہ میرے ہاتھ بائیڈن انتظامیہ کی حالیہ سفارشات کے باعث بندھے ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ جمال خاشقچی قتل کیس خارج کئے کے باعث سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آزادانہ امریکہ جا سکیں گے۔

یاد رہے کہ معروف سعودی صحافی جمال خاشقچی کے مبینہ قتل کیس میں ان کی منگیتر نے امریکی عدالت میں چیلنج کیا ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More