Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکہ نے ایران کے خلاف دوبارہ پابندی عائد کر دیں

پابندیوں میں ایران پر اسلحے کی فروخت کی مستقل پابندی بھی شامل ہے

واشنگٹن (نیوز پلس) امریکہ نے یکطرفہ طور پر ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کر دیں ہیں سلامتی کونسل کے 15 میں سے 13 رکن ملکوں نے امریکی اقدام کو کالعدم قرار دیا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے رات گئے ایران کیخلاف اقوام متحدہ کی پابندوں کے نفاذ کا اعلان کیا، ان پابندیوں میں ایران پر اسلحے کی فروخت کی مستقل پابندی بھی شامل ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کیخلاف پابندیوں کوعالمی امن اور تحفظ کی جانب ایک قدم قرار دیا ہے ۔

مائیک پومپیو نے مزید کہا ہے کہ امریکا اقوام متحدہ کی اُن رکن ملکوں کے خلاف ایکشن لے گا جو ان پابندیوں کی پاسداری نہیں کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More