اسلام آ باد (نیوز پلس) سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) احسن اقبال کا پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے پر ا پنے ردِ عمل میں کہا کہ اگر یہ فیصلہ پہلے ہی ہو جاتا تو کبھی مشرقی پاکستان ہم سے جدا نہ ہوتا پاکستان کی تاریخ میں شاید کبھی مارشل لاء کی لعنت اور مارشل لاء کی نحوست مسلط نہ ہوتی۔میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ اس فیصلے سے مستقبل میں آئین توڑنے کی روایت ختم ہوگی۔