Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسپیشل اولمپکس میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

اسپیشل اولمپکس میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا ،گولڈ میڈلز کی تعداد 10 ہو گئی

اسپیشل اولمپکس میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

جرمنی

اسپیشل اولمپکس ورلڈ گمیز میں پاکستان نے ایک  اور گولڈ میڈل جیت لیا جس کے بعد پاکستان کے پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 10 ہو گئی ہے ۔

پاکستان کے سفیر عابد نے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلو میٹر دوڑ میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیابی حاصل کی جبکہ خواتین سائیکلنگ میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد لقمان نے سپیشل ورلڈ گیمز کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، محمد لقمان نے 100 میٹر ریس کافاصلہ15.21 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے لانگ جمپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا ، پاکستان کے میر واعظ نے 3000میٹر ریس میں سلور میڈل جیتا، انہوں نے فاصلہ 10 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

پاورلفٹنگ میں حبیب اللہ نے 83 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈیڈ لفٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ، انہوں نے اسکواٹ، بینچ پریس اور کمبائنڈ ویٹ میں بھی سلور میڈلز اپنے نام کیے۔

فیلڈ ہاکی کے مکس ایونٹ میں پاکستان نے برونز میڈل جیتا تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست  دی۔

واضح رہے کہ اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس او پی) نے 87 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے جن میں 33 خواتین اور54 مرد شامل ہیں تمام کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان ٹینس ،ہاکی ، پاور لفٹنگ ، بوکس، فٹبال ، بیڈمنٹن ، باسکٹ بال ، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ، اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More