Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی سی سی ورلڈ کپ کولیفائر: زمبابوے نے امریکہ کو رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

ہرارے میں زمباوے اور امریکہ کے درمیان کھیلے گئے آئی سی سی کوالیفائر میچ میں میزبان ٹیم نے 304 رنز کے ایک بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کر لی ۔

آئی  سی سی ورلڈ کپ کولیفائر: زمبابوے نے امریکہ کو رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں زمبابوے نے ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی دوسری فتح حاصل کر لی۔

ہرارے میں زمباوے اور امریکہ کے درمیان کھیلے گئے آئی سی سی کوالیفائر میچ میں میزبان ٹیم نے 304 رنز کے ایک بڑے مارجن سے فتح اپنے نام کر لی ۔

زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 408 رنز بنائے، کپتان سین ولیمز نے 174 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

سین ولیمز نے اپنی اننگز کے دوران 101 گیندوں کا سامنا کیا، انہوں نے اس دوران 21 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

  امریکی ٹیم 104  رنز پر ہمت ہار گئی یوں زمباوے رنز کے بڑے ہدف سے کامیابی سمیٹی۔

واضح رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں سب سے بڑی فتح بھارت کے نام ہے رواں برس

کے آغاز میں اس نے سری لنکا کو 317 رنز سے شکست دی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More