Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد(نیوز پلس) قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو گرفتار کرلیا

مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیاگیا ہے۔نیب اعلامیہ

اسلام آباد(نیوز پلس) قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز اور ان کے کزن یوسف عباس کو گرفتار کرلیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیاگیا ہے اور انہیں کل احتساب عدالت لاہورمیں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائیگا۔نیب اعلامیے کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس کو چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیاگیا ہے.مریم نواز آج صبح اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملنے کوٹ لکھپت جیل گئی تھیں۔نیب نے مریم نواز کو چوہدری شوگر مل منی لانڈرنگ کیس میں آج طلب کر رکھا تھا۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز 31 جولائی کے سوالنامے کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکی تھیں، مریم نواز نے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم مریم نواز اور یوسف عباس کا طبی معائنہ کرے گی۔مریم نواز اور یوسف عباس کو کل احتساب عدالت لاہور میں ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائیگا۔نیب کی جانب سے مریم نواز کو دیئے گئے سوالنامے میں سرمایہ کاری اور اراضی سے متعلق مختلف سوالات کیے گئے ہیں۔مریم نواز کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں سخت ردّ عمل کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر اپوزیشن ارکان نے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے اور اجلاس سے واک آو?ٹ بھی کر گئے۔ شور شرابے کے باعث اسپیکر نے اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More